Story of valture

ڈاکٹر سیموئیل جانسن نے ایک گدھ کی کہانی لکھی ہے،
جو بڑی جہاں دیدہ اور دانشور تھی۔
ایک دن شام کو تھک ہار کر لوٹی تو بچوں کوگوشت دے کر بیٹھ گئی۔
وہ سارے دن کے بھوکے اس کی راہ تک رہے تھے۔
سب کھانے میں جٹ گئے لیکن ایک شریرسا بچہ بولا،
،، تو روزانہ انسان کا تازہ گوشت لے آتی ہے پر،
ہمیں یہ جانور کبھی دکھایا نہیں کہ کیسا ہے۔
گدھ نے بچے سے کہا کہ وہ بہت بڑا ہے، میں اس کو اٹھانہیں سکتی۔
اس کے علاوہ وہ بہت ہشیار بھی ہے۔
بچے نے دوبارہ سوال کیا ،،پھر تم اس کا گوشت کیسے لے آتی ہو؟،،
گدھ ذرا توقف کے بعد بولی،، خدا کی دین ہے، کچھ صورت بن ہی جاتی ہے۔
ایک انسان ہی ایسا جانور ہے جو بھوکا نہ بھی ہو تو ایک دوسے کو مارتا اور
چیر پھاڑ کرتا رہتا ہے۔
یہ اس کی تفریح یا شغل سمجھ لو۔ اس طرح ہمیں روزی ملتی رہتی ہے۔
جہاں بھی بہت سے لوگ اکٹھے شوروغل کرتے نظر آئیں،
وہاں سے دور مت جائو، یوں سمجھ لو کہ جلد ہی بات بن جائے گی۔
اور آپ کو رزق وافر مقدار میں مل جائے گا،،
See Translation
All reactions:

Comments

Popular posts from this blog

Punjabi poetry.

سنگتاں پنجابی نظم ۔۔۔۔نجمہ مسعود۔. Punjabi poetry

Najma masood,s new publication .